Thursday, July 11, 2019

عاجزی ،انسان اور حیوان

Image result for street fight



بقول شاعر بچھڑے ہوئے احباب جب مل جاتے ہیں طاق دل افسردہ بھی سل جاتے ہیں پی کہ جو نکلتا ہوں میں سوئے چمن غنچے میری تعظیم میں کھل جاتے ہیں کئی دھائیوں کے بعد امجد سے ملاقات ہوئی۔۔۔ امجد میرے بچپن کا دوست ہے۔۔۔ اُس زمانے کا جب میں دوسری جماعت کا طالب علم تھا۔۔۔ میرے اور امجد کے والد دونوں ہی اُس وقت فوج میں تھے۔۔۔ یعنی ہماری دوستیان دو سالوں سے زیادہ نا چلتیں اور والد کی کسی نئی چھاونی میں تبادلہ ہو جاتا۔۔۔ 1984 کے بعد آج ہماری ملاقات 2019 میں ہوئی یعنی 35 سال بعد۔۔۔ نا امجد مجھے پہچانا اور نہ ہی میں اُسے پہچان سکا۔۔۔ گفتگو کے دوران بات سامنے آئی کہ حضرت بھی منگلا کینٹ میں کہکشان نرسری آئینڈ اسکول میں اُس زمانے میں جماعت 2 بی کے طالب علم تھے یعنی میرے ہم جماعت جبکہ اُن کی رہائش بھی میرے گھر کے قریب ہی تھی۔۔۔۔ امجد سے بات ملاقات نے کئی گمی یادین تازہ کر دین۔۔۔ آج میں 42 سال کا ہو چکا ہوں جوانی آہستہ آہستہ عروج سے ذوال کی جانب گامزن ہے۔۔۔۔ شاید ہر صبح کا سفر شام کی ہی جانب ہوتا ہے ۔۔۔ اور پھر رات جو نئی صبح کی نوید دے رہی ہوتی ہے۔۔۔ خیر امجد کے جانے کے بعد میں منگلا کے زمانے میں چلا گیا۔۔۔ کیا عمدہ زمانہ تھا۔۔۔ بے شک میں اُن خوشقسمتوں میں سے ہوں جنہوں نے اپنا بچپن خوب انجوائے کیا۔۔۔ یہ منگلا میں رہائش کا ہی زمانہ تھا۔۔۔ ابو کی پوسٹنگ سیاچن تھے اور فیملی کی رہائش فوج نے منگلا میں دی ہوئی تھی۔۔۔ صبح اسکول جانا ، واپس آ کر نہا دھو کر کھانا کھانا۔۔۔ پھر امی نے پڑھانے کے لئے بیٹھا لینا ۔۔۔ کام ختم ہوتا ہی تھا کہ قاری صاحب آ جاتے۔۔۔ اب عصر سے لے کر مغرب تک ہمارا وقت ہوتا۔۔۔ یہ اُسی زمانے کی بات ہے کہ ہمارا معمول تھا کہ جہاں کوئی آوارہ کُتا نظر آ جاتا ہم اُسےپتھر مارنے لگتے۔۔۔۔گو مجھے شروع سے کسی بھی جاندار کو تکلیف دینا پسند نہیں رہا لیکن ایک دن دوستوں کے ساتھ میں نے بھی ایک گزرتے کتے کو پتھر مار دیا۔۔۔کتے نے تکلیف کی حالت میں ہماری جانب دیکھا اور چائون چائون کرتے بھاگ گیا۔۔۔ واقعے کے کچھ دن ہی گزرے ہونگے کے میں دوست کے گھر سے واپس آ رہا تھا اور مجھے جلدی تھی کہ اگر مغرب کی آذان شروع ہو گئی تو امی سے مار نہ پر جائے ۔۔۔ اسی جلدی میں شارٹ کٹ مار رہا تھا کہ ۔۔۔ اُسی کتے سے سامنا ہو گیا۔۔۔ کُتے نے مجھے اکیلا دیکھا ۔۔۔ تو میری طرف غراتے ہوئے بھاگنے لگا۔۔۔ میری عمر کوئی چھ سات سال ہو گی۔۔۔ میں نے اُسے سامنے آتے دیکھ کر چیخنا اور بھاگنا شروع کر دیا۔۔۔ اتنے میں میں پھسلا اور زمین پر گر گیا۔۔۔ یہی غراتا ہوا کتا میرے پاس آیا ، میری طرف منہ کر کے بھونکا اور پھر بغیر کاٹے یا چھوئے دوسری جانب نکل گیا۔۔۔۔ وہ مجھے کاٹ سکتا تھا۔۔۔ لیکن اُس نے نہیں کا ٹا صرف میری آنکھوں میں آنکھیں ڈالین اور چل پڑا۔۔۔۔ آج جب میں سوچتا ہوں تو مجھے یوں لگتا ہے کہ جیسے اُس نے مجھے کہا ہو کہ " تو تو انسان ہے ، پھر بلا وجہ کیوں ایسی حرکتین کرتا ہے جو تجھے زیب نہیں دیتی۔۔۔ میں تو جانور ہوں اور تو افضل مخلوق ۔۔۔۔ کیا تو بھی اپنے مقام سے گرے گا اور کسی کی تکلیف سے لطف حاصل کرے گا؟؟؟ یقیناً وہ جانور مجھے لاشعوری سبق سیکھا کر گیا ۔۔۔ جانور بھی دوسرے جانور کو بلا وجہ تکلیف نہیں دیتے۔۔۔ یہ صرف حضرت انسان کی ہی خصلت ہے جو جانور تو جانور خود اپنے ہم جنس انسان کی تکلیف پر خوش ہوتا ہے ۔۔۔ اور احسن تقریم کے مقام سے گر کر اسفل السافلین بن بیٹھتا ہے.



********
کبھی سوچو فرعون جب محل سے نکلتا ہو گا کتنی خلقت ادب سے سجدہ ریز ہو جاتی ہو گی کتنے غلام کتنے فوجی ، کتنے شرطے اُس کے ارد گرد ہوتے ہونگے کیا پروٹوکال کیا جاہ و جلال ہوتا ہو گا مگر آج اُس کی لاش ، اُس کی ممی مقام عبرت بنی پڑی ہے اُس کی طاقت ، اُس کا جلال اور دولت اُسے اُس شرمندگی ، اُس ذلت سے بچانے سے ناکام ہے جس نے فرعون کو خدائی کے گمان میں مبتلا کیا۔۔۔ دنیا کی تاریخ ایسے مسخروں سے بھری پڑی ہے جو طاقت اور اقتدار کو اپنا استحقاق سمجھ بیٹھے ۔۔ جنہوں نے خلقت کو حقیر جانا اور خود کو اعلٰی آج کوئی اُن کا نام لیوا نہیں جو نام لیتا بھی ہے تو لعنت بھیج کر یا عبرت دلانے کے لئے اُن کا نام لیتا ہے۔۔ اے بنی آدم ہمارا فخر ہماری عزت عاجزی میں ہے ہم مٹی سے بنے جو پاءون تلے رہتی ہے ۔۔ لیکن پھر بھی اتنی معتبر ہے کہ کوئی پھل ، کوئی پھول اسی کے سینے کے بغیر نہیں نکل سکتا۔۔۔ اگر تو تم عزت کے طلبگار ہو اور تاریخ میں نام لکھوانا چہتے ہو تو مٹی جیسا ظرف پیدا کرو عاجزی اختیار کرو ، بندہ پروری سیکھو۔۔۔ اُس مٹی کی طرح جو سب کچھ اپنے سینے میں جزب کر لیتی ہے، حیات بخش پانی بھی ، اور لوگوں کا گند بلا بھی۔۔ لیکن واپس حیات ہی لوٹاتی ہے۔۔۔ پھول ، پھل اور سبزہ ، کھانے پینے کی اجناس اور زمین پر پھرنے والوں کی خوراک ، سر ڈھانپنے کے لئے لکڑی ، تن ڈھاپنے کے لئے لباس اے بنی آدم انسان وہی جو خلقت پر محربان ، جو مخلوک کا خیر خواہ ، جن نے اپنے عناصر ترکیب سے سیکھا اور خالق کی حکمت کو سمجھا۔۔۔ نا بچا بچا کہ تو رکھ اسے تیرا آئینہ ہے وہ آئنہ کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئینہ ساز میں

No comments:

Post a Comment